اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے عمران خان کے خفیہ طبی معائنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ذاتی معالجین کی اجازت کے بغیر کوئی طبی عمل قبول نہیں۔
اپنے بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا جیل میں خفیہ طبی اقدامات انسانی حقوق کی خلاف ورزی ، عمران خان کی صحت پرخدشات ہیں،فیملی ،وکلاسے ملاقاتوں پر پابندیاں فوری ختم ،بانی کوفوری شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے،حکومت نے ”عید گفٹ“ کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ، ہائی اوکٹین اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا، مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا پٹرولیم لیوی میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، حکومت اپنی شاہ خرچیاں کم کرے اور عوام پر بوجھ نہ ڈالے، وزرا اپنی مراعات میں 100 فیصد کٹوتی کریں، مہنگائی کا طوفان حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے،خارجہ پالیسی کی ناکامی سے توانائی بحران شدت اختیار کر گیا، عوامی ریلیف کے دعوے اعداد و شمار کی ہیرا پھیری ہیں۔
ذاتی معالجین کی اجازت کے بغیر کوئی طبی عمل قبول نہیں،شیخ وقاص اکرم


















