اسلام آباد :(بیورورپورٹ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کو سرکاری اداروں میں کرپشن کےخلاف بھرپور کریک ڈاون کا حکم دے دیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے پراجیکٹ کا معائنہ ، پیش رفت کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے کہا وزیراعظم کے ویژن کے مطابق سرکاری اداروں میں کرپشن کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے، ایف آئی اے میں اصلاحات کا عمل رواں سال دسمبر تک مکمل کیا جائےگا، بیرون ممالک ملازمت کے تمام اشتہارات کی آن لائن نگرانی ،گمراہ کن اشتہارات کے متعلق عوامی آگاہی کو یقینی بنایا جائے، ایف آئی اے کو ہر قسم کے منظم جرائم کےخلاف ہراول دستے کے طور پر منظم کیا جائےگا،وفاقی وزیر نے ایف آئی اے کو ہر سطح پر مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے محسن نقوی کو ادارے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
FIAکو سرکاری اداروں میں کرپشن کےخلاف کریک ڈاون کا حکم


















