پشاور:(بیورورپورٹ)سابق سپیکر قومی اسمبلی ورہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہاہے این ایف سی ایوارڈ میں خیبر پختونخوا کےساتھ ناانصافی کسی صورت قبول نہیں، 2010 کا این ایف سی ایوارڈ 1998 کی مردم شماری کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ،تیزی سے بڑھتی آبادی کے باوجود خیبر پختونخوا کو مکمل و جائز حصہ نہیں مل سکا۔
اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا2018 میں فاٹا انضمام کے بعد خیبر پختونخوا کا رقبہ 9.4 سے بڑھ کر تقریباً 13 اور آبادی 12 سے بڑھ کر 17.3 فیصد تک جا پہنچی مگر واضح تبدیلیوں کے باوجود 2026 میں بھی صوبے کو آبادی و رقبے کے تناسب سے حق نہ دینا انتہائی تشویشناک ہے۔
سابق سپیکر نے کہا خیبرپختونخوا کے عوام دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثر،بے پناہ قربانیاں دیں، ہر گھر سے شہادتیں ، کاروبار تباہ،معیشت کو شدید نقصان پہنچا، وفاق کی ذمہ داری ہے صوبے کےساتھ انصاف کرے،تمام حقائق و قربانیوں کے باوجود خیبر پختونخوا کو آئینی و قانونی حق نہ دینا قومی یکجہتی تقاضوں کے بھی منافی ہے۔
NFCایوارڈ میں خیبر پختونخوا کےساتھ نا انصافی قبول نہیں،اسد قیصر


















