سعودی ولی عہد بارے ٹرمپ کے کلمات امت کی توہین ہے،فضل الرحمن


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے سعودی ولی عہد بارے ٹرمپ کے کلمات امت مسلمہ کی توہین ہے،ٹرمپ کو بنیادی انسانی حقوق و تہذیب سیکھنے کی ضرورت، امریکہ کا فاتر العقل شخص کو صدر مسلط کرنا سوالیہ نشان ہے۔

اپنے بیان میں فضل الرحمن نے کہا مسلم حکمرانوں کو اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اسلامی بلاک کو امریکہ و اسرائیل گٹھ جوڑ کے مقابلے میں ایک آواز بننے کی ضرورت ہے۔