لاہور:(وقائع نگار) سابق وفاقی وزیر وسینئر رہنما ن لیگ سعد رفیق نے کہا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی کی بدترین لہر آ گئی۔
اپنے بیان میں سعدرفیق نے کہا حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ ہیں لیکن عام آدمی کیسے جیئے گا ؟،آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرتے کرتے غریب مر جائے گا،متوسط طبقہ خط غربت سے نیچے چلا جائے گا،ایران پر امریکی و صہیونی حملے فی الفور ختم نہ ہوئے تو تیسری دنیا کے کروڑوں لوگ بھوکے مریں گے۔
آئی ایم ایف شرائط پوری کرتے کرتے غریب مر جائے گا،سعدرفیق


















