وفاق نے پٹرول بم گراکرمہنگائی کا بوجھ بڑھا دیا،سہیل آفریدی


پشاور :(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے حکومت صوبائی سطح پر کرائسز مینجمنٹ پالیسی تشکیل دے گی، مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے مزید ریلیف اقدامات جلد متعارف کرائے جائیں گے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا وفاق نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا بوجھ بڑھا دیا، پاکستان کی45فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے جا چکی،وقتی و نمائشی اقدامات سے مسائل حل نہیں ہوں گے، مستقل ،دیرپا پالیسی ناگزیر ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا حکمران عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہے ہیں، بحران سے نکلنے کا واضح منصوبہ نہیں ،قبائلی اضلاع کو مالی طور پر مکمل ضم نہ کرنا وفاق کی ناکامی ہے، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں صوبہ اپنے وسائل استعمال کر رہا ہے، وفاق سے امداد نہیں مل رہی۔