لاہور (مشرق نیوز) پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا ہے کہ لیگ کے فائنل کے موقع پر شاندار اختتامی تقریب کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان نصیر نے بتایا کہ اختتامی تقریب کیلئے سٹیج تیار کیا جا رہا ہے اور تقریب کی ریہرسل بھی جاری ہے۔
انہوں نے شائقین سے اپیل کی کہ وہ فائنل کے روز شام ساڑھے 6 بجے تک سٹیڈیم پہنچ جائیں تاکہ میچ سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب سے لطف اندوز ہو سکیں۔
انہوں نے کراچی میں کھیلے گئے کوالیفائر میچ میں شائقین کے غیرمعمولی جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں نے سٹیڈیم نہ آنے کی روایت توڑ دی، کراچی میں کوالیفائیر میچ میں اتنی پبلک آگئی تھی کہ ایک موقع پر گیٹ بند کرنا پڑے۔ سلمان نصیر نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کے شہر میں ٹرافی ٹور بھی کرایا جائیگا۔
پی ایس ایل فائنل کیلئے شاندار اختتامی تقریب کی تیاریاں جاری ہیں: سلمان نصیر



















