بشریٰ سے ملاقات ،ذاتی معالج تک رسائی کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ طلب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بشریٰ سے ملاقات ،ذاتی معالج تک رسائی کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو طلب کرلیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب طاہر نے 2صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ایڈوکیٹ جنرل اسلام نوید حیات ملک کے مطابق عدالتی حکم پر عمل ہو گیا ، درخواست گزار کو سپرنٹنڈنٹ جیل نے ٹیلی فون پر سنا، ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا رپورٹ جمع کرانے کے پراسس میں ہے، سلمان اکرم راجہ نے اعتراض اٹھایا عدالتی حکم کے مطابق بشریٰ کا علاج نہیں ہو رہا۔

عدالتی حکم کے مطابق سپرنٹنڈنٹ نے درخواست گزار کو نہیں سنا ، ذاتی طور پر سنا جانا چاہیے،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل درخواست گزار بشریٰ کی بیٹی کو ذاتی حیثیت میں سنیںاور 12 مئی کو جواب جمع کرائیں۔