واشنگٹن:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف سے ڈی ایف سی کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا،ملاقات میں ڈ ی ایف سی کے سٹریٹجک اقدامات، ترجیحات اور پاکستان میں متوقع پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہبازشریف نے پاکستان ،امریکہ کے درمیان بڑھتی معاشی شراکت داری کے فروغ اور دونوں ممالک کے نجی اداروں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کو متحرک کرنے میں ڈی ایف سی کے کلیدی کردار کی تعریف کی جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے ،پیداواری صلاحیت میں اضافے کےلئے ضروری ہے۔
وزیراعظم نے ڈی ایف سی کو دعوت دی توانائی، کان کنی ،معدنیات، زراعت و آئی ٹی شعبوں میں منصوبوں کےلئے اپنی فنانسنگ میں اضافہ کرے،ایک ارب ڈالر سے زیادہ کے پورٹ فولیو کو سراہتے ،کاروباری تعاون کے فروغ کےلئے باہمی طور پر فائدہ مند مواقع موجود ہیں،وزیراعظم نے ڈی ایف سی کو اپریل میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی آئندہ معدنیات کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
بینجمن بلیک نے وزیراعظم کو ڈی ایف سی کے سٹریٹجک اقدامات، ترجیحات ، پاکستان میں متوقع پراجیکٹس سے آگاہ کیا اورسرمایہ کاری میں اضافے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا شراکت دار ممالک میں اقتصادی ترقی کی حمایت کیلئے تیار ہےں۔
وزیراعظم سے ملاقات ،ڈی ایف سی وفد کی سرمایہ کاری بڑھانے میں اظہار دلچسپی



















