پاک بحریہ کا اینٹی شپ ویپن کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) ناقابل تسخیر دفاع کی جانب ایک اور قدم،پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے سطح سمندر پر مار کرنےوالے کروز میزائل تیمور کا کامیاب تجربہ کر لیا،آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب میزائل فائرنگ پاک بحریہ کی سمندر میں درست نشانہ لگانے اورآپریشنل تیاری کا عملی مظاہرہ ہے، فضا سے سمندر پر فائر کئے گئے میزائل نے انتہائی درستگی کےساتھ ہدف کو نشانہ بنایا، کامیاب تجربے سے پاکستان نیوی کی طویل فاصلے تک دشمن کے بحری اہداف کو تلاش کرنے، نشانہ بنانے اور مو¿ثر انداز میں تباہ کرنے کی صلاحیت کی توثیق ہوتی ہے، کروز میزائل تیمور کو کامیابی سے چلانے کا مظاہرہ قومی دفاعی صلاحیت میں اہم اضافہ ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ قومی بحری مفادات اور سمندری حدود کے دفاع کےلئے پرعزم ہے، فضا سے سطح سمندر پر مار کرنےوالے میزائل کی کامیاب فائرنگ سے مسلح افواج کی کثیرالجہتی مربوط دفاعی صلاحیتوں کو تقویت ملی ہے،صدر آصف زر داری و وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر ، سروسز چیفس ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو اور امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اہم سنگ میل کے حصول پر مبارکباد پیش کی۔