ایران کی دوست ممالک کو بڑی سہولت، آبنائے ہرمز میں ٹرانزٹ فیس سے استثنیٰ دے دیا


ماسکو،تہران:(مشرق نیوز)ایران کی دوست ممالک کو بڑی سہولت، آبنائے ہرمز میں ٹرانزٹ فیس سے استثنیٰ دےدیا۔

ماسکو میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکچھ دوست ممالک کو استثنیٰ برقرار رکھنے کی کوشش کررہے ہےں،دوسرا فریق مذاکرات چاہتا ہے تو کریں گے لیکن اگر جنگ کاشوق ہے تو تیار ہیں

ایرانی پارلیمنٹ کے نائب سپیکر حامد رضا نے کہا آبنائے ہرمز پر عائد ٹول ٹیکس سے پہلی آمدن موصول ہو گئی ،رقم مرکزی بینک کے اکاﺅنٹ میں جمع کرادی۔

دوسری جانب رہبراعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا دشمن کی کوشش ہے قومی اتحاد ،سلامتی کو کمزور کیا جائے،دشمن عوام کے ذہنوں ، نفسیات کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن عوامی اتحاد نے دشمن میں دراڑ ڈال دی،کسی غفلت سے دشمن کا مذموم منصوبہ کامیاب نہیں ہونا چاہیے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور سپیکر باقر قالیباف نے کہا ایران میں کوئی شدت پسند یا اعتدال پسند نہیں، سب ایرانی ،انقلابی ہیں،قوم ،حکومت میں آہنی اتحاد اور رہبر انقلاب کی مکمل اطاعت ہے، حملہ آور مجرم کو اپنے اقدامات پر پچھتانا پڑے گا،فتح تک جدوجہد جاری رہے گی۔