اسلام آباد: ( ) فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ، علاقائی صورت حال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پہلی باضابطہ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی مشیر جنرل عاصم ملک بھی شریک ہوئے ، ایرانی وفد میں نائب وزیر خارجہ غریب آبادی، سفیر رضا امیری مقدم اور ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی شامل ہیں۔
ملاقات کے دوران ایران اور پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا ، پاک ایران تعلقات اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

















