دورے کی تفصیلات طے ،ولادی میر پیوٹن جلد چین جائیں گے،روس

ماسکو:(مشرق نیوز)دورے کی تفصیلات طے ،روسی صدر ولادی میر پیوٹن جلد چین جائیں گے۔

کریملن کے مطابق پیوٹن کے دور چین کی تاریخ کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا،پیوٹن چینی صدر سے ہونے والی ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ چین کے نتائج پر بھی تبادلہ خیال کریں گے،پیوٹن اور شی جن پنگ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیاجائےگا۔