واشنگٹن،بیجنگ:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)امریکی سینیٹر کی تنقید مسترد،پاکستان بہتر ین ثالث،ٹرمپ نے پھر اعتماد کی مہر لگا دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں ایک بار پھر ایران ،امریکہ کے درمیان ممکنہ سفارتی مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاپاکستان شاندار ملک ،فیلڈ مارشل عاصم منیر ،وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کےساتھ جنگ بندی معاہدے کےلئے بہترین کردار ادا کیا۔
دریں اثنا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچنے پر نائب صدر ہان ژینگ ودیگر پرتپا ک استقبال کیا ،300نوجوانوں نے امریکی و چینی پرچم لہراتے ہوئے صدر ٹرمپ کو خوش آمدید کہا، بڑا سرکاری و غیر سرکاری وفد بھی بیجنگ پہنچا ،امریکی حکومت کے اعلیٰ حکام، کاروباری دنیا کی بڑی شخصیات ،قریبی اہل خانہ شامل ہیں،صدر ٹرمپ صدرشی جن پنگ سے ملاقات ہوگی،امریکہ،چین میں اہم معاہدے متوقع ہیں۔
چین میں پرتپاک استقبال،پاکستان بہتر ین ثالث،ٹرمپ نے پھر اعتماد کی مہر لگا دی


















