پی ایم اینڈ ڈی سی کی ہاوس جاب میں داخلے کیلئے نئی ہدایات

اسلام آباد (مشر ق نیوز) پی ایم اینڈ ڈی سی بغیر لائسنس ہاوس جاب کرنے والوں کے خلاف متحرک ہو گیا۔ پی ایم اینڈ ڈی سی نے ہاوس جاب میں داخلے کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں، پی ایم اینڈ ڈی سی نے بغیر عبوری لائسنس داخلہ ممنوع قرار دیدیا۔

ہدایات کے مطابق تمام میڈیکل و ڈینٹل ادارے بغیر لائسنس کسی کو ہاوس جاب نہ دیں، ہاوس جاب کیلئے عبوری لائسنس یا آن لائن درخواست کی تصدیق لازم ہے۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق خلاف ورزی پر متعلقہ ہسپتالوں اور اداروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔