بشریٰ سے ملاقات کیلئے بیٹی نے سپرنٹنڈنٹ جیل کے نام تحریری درخواست لکھ دی

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ سے ملاقات کیلئے بیٹی نے سپرنٹنڈنٹ جیل کے نام تحریری درخواست لکھ دی،وکیل چودھری اویس تحریری درخواست لے کر اڈیالہ جیل پہنچے ۔

وکیل چوہدری اویس یونس نے کہا جیل حکام نے ہماری درخواست وصول نہیں کی، مبشرہ مانیکا کی والدہ سے ملاقات کے حوالے سے رپریزنٹیشن رپورٹ جمع کرانے دوسری بار اڈیالہ جیل گیا، جیل حکام کی جانب سے رپورٹ کی عدم وصولی غیر قانونی اور پرزنر رولز کی خلاف ورزی، انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے،سپرنٹنڈنٹ جیل قانون پر عمل کریں اور رپورٹ وصول کریں، وکیل نے کہا سپرنٹنڈنٹ جیل کے نام درخواست بذریعہ ڈاک بھی بھجوا دی ۔