لاہور:( کرائم رپورٹر)ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کاسخت ایکشن،ایس ایچ او سمیت غازی آباد تھانے کاپورا عملہ معطل کردیا،معطل ہونے والوں میں78اہلکار شامل ہیں، مقدمہ درج کرکے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا گیا۔
اندورنی کہانی کے مطابق اے ایس آئی عمران لڑکی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر تھانہ غازی آباد لایا ،گیٹ پر تعینات اہلکار نے اے ایس آئی سے خاتون کا دریافت کیا،عمران نے جواب دیا ملزمہ ہے تفتیش کےلئے لایا ہوں، اے ایس آئی عمران نے لڑکی کو انویسٹی گیشن روم میں لے کر جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا،زیادتی کے بعد لڑکی کو خود واپس چھوڑ کر آیا ،ورثا لڑکی کے اغوا کی درخواست دینے تھانہ گئے اسی دوران گھر سے فون آیا لڑکی واپس آگئی۔
ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی،ایس ایچ او سمیت غازی آباد تھانے کا پورا عملہ معطل


















