ٹی 20 سیریز، پاکستان ٹیم کا سری لنکا پہنچنے پر شاندار روایتی استقبال

کولمبو (مشرق نیوز) سری لنکا کے خلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان ٹیم کا مکمل سکواڈ دو گروپس میں کولمبو پہنچ گیا۔

گزشتہ روز سری لنکا پہنچنے والے دوسرے گروپ میں کپتان سلمان علی آغا، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان ، عثمان خان، صائم ایوب، ابرار احمد، عبدالصمد اور خواجہ نافع کے علاوہ بیٹنگ کوچ محمد حنیف اور سپورٹ سٹاف کے دیگر ارکان شامل تھے۔

پاکستان ٹیم کے سری لنکا پہنچنے پر میزبان ملک کی جانب سے پاکستانی ٹیم کا روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا گیا۔