احمد آباد (مشرق نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیمیں پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 6 بجے احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گی۔
انڈیا کی ٹیم سوریا کمار یادو کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کو سپر ایٹ اور انگلینڈ کو سیمی فائنل میں 7 رنز سے شکست دیکر فائنل میں پہنچی تھی۔ نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے ہرا کر شاندار کارکردگی دکھائی۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ دفاعی چیمپیئن انڈیا کے خلاف فائنل میں چند دل توڑنا ان کیلئے مسئلہ نہیں ہوگا اور وہ ٹرافی جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے کہا کہ سرزمین پر فائنل کی قیادت کرنا خاص احساس ہے اور گھبراہٹ کے باوجود ٹیم پر اعتماد ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ،فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ آج آمنے سامنے


















