بڑا سرپرائز تیار، کل ایک ذہین شخصیت وائٹ ہاوس کا دورہ کریگی:ٹرمپ

واشنگٹن (مشرق نیوز) ٹرمپ نے ایران سے جاری مذاکرات میں عندیہ دیا ہے کہ کل ایک سرپرائز ہوسکتا ہے تاہم انہوں نے وضاحت دینے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے بتایا کہ ہمیں 20 منٹ پہلے کچھ اچھی خبر ملی ہے اور مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ سب کچھ بہت اچھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ اسکے بارے میں جلد سنیں گے، ایک ”ذہین شخصیت“ کل وائٹ ہاوس کا دورہ کریگی، ایسی شخصیت جو اپنے ملک کے بارے میں بھی اور دوسرے ملک بارے میں بھی سوچتی ہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ وائٹ ہاوس میں ایک نیوز کانفرنس بھی کی جائیگی۔ ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے اور ایران کے ساتھ معاہدے کے تحت کوئی مالی تبادلہ نہیں ہوگا۔