عمران خان حکم کریں تو پورا پاکستان بند کردینگے، وزیراعلیٰ کے پی


مانسہرہ:(بیورورپورٹ) ہزارہ ڈویژن کیلئے 200 ارب کاترقیاتی پیکیج ،مانسہرہ میں میڈیکل، نرسنگ کالجز،ٹراما سینٹر کے قیام کا بھی اعلان ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا میں،پوری قوم تیار،عمران خان حکم کریں تو پورا پاکستان بند کردینگے،200 ارب میں سے 50 ارب صرف سیاحتی منصوبوں پر خرچ ہوں گے،تناول فیڈر قائم ،15 کلومیٹر اوگی روڈ کی تعمیر ،تناول اور دربند تحصیلوں کو بھی جلد مکمل فعال کیاجائےگا۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاشیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا،دہشتگردی کےخلاف آواز بلند کرتے تھے تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید ہونا شروع ہوگئے تو اب کہتے ہیں آپریشنز کریں گے،خیبر پختونخوا کو لیبارٹری سمجھ کر تجربات کیے جا رہے ہیں، نقصان غریب عوام کو ہو رہا ہے،متحد ہوکر حقوق کی جنگ لڑنا ہوگی،بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے عمران خان کو پیغام بھیجا میں ،قوم تیار ہے ، حکم کریں تو پورا پاکستان بند کر دیں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا بانی کے حکم کے بغیر نہ کسی کی بات سنوں گا نہ مانوں گا،تمام آئینی وقانونی راستے عمران خان سے ملاقات کےلئے استعمال کرلیے،تمام راستے بند کر دیئے جائیں توصرف احتجاج کا آپشن بچتا ہے،کارکن ،عوام یقین رکھیں وعدہ کرتا ہوں عمران خان ،آپ کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا۔