راولپنڈی:(بیورورپورٹ) معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آئی ایس پی آر نے نئے نغمہ للکار کا ٹیزر جاری کر دیا۔
نغمے میں پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والے ہر دشمن کو برملا للکارا گیا، نغمہ معرکہ حق جیسی للکار کی عکاسی کرتا ،بازگشت دشمنان وطن کے دلوں میں گونج رہی ہے،شاندار بول معرکہ حق کی روح کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہیں ، نغمے میں ملک دشمنوں کو دوٹوک پیغام دیا گیا پاکستان ہمیشہ متحد ،ناقابل تسخیر ہے، پاک فوج اور عوام نے ہر جارحیت ،ظلم کےخلاف بنیان المرصوص کی مانند کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ وطن سے محبت کی نئی صدا



















