امریکہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستانی کردار کا معترف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی سے نائب امریکی وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور پال کپور کی ملاقات ، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری ، وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی موجود تھے۔

پاک امریکہ تعلقات ،مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال ،سکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں اشتراک کار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا صدر ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات مضبوط ،تعلقات باہمی اعتماد اور دوطرفہ تعاون پر مبنی ہیں،ریکوڈک منصوبے پر کام کرنےوالی امریکی کمپنیوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنادیا ،پاکستان ،امریکہ کے درمیان براہ راست پروازوں کا جلد آغاز چاہتے ،مشرق وسطیٰ تنازع کے دیرپا اور پرامن حل کےلئے پرامید ہیں، امریکی نائب وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کےلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔