ایران کے پاس” ترپ پتے“ زیادہ ہیں،سابق امریکی مذاکرات

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)سابق امریکی مذاکرات کار نے کہا ہے بات چیت کی ناکامی کے بعد ایران کے پاس امریکہ کے مقابلے میں زیادہ مضبوط پوزیشن اور خوفناک صلاحیت موجود ہے۔

ایرون ڈیوڈ ملر نے کہاایرانیوں کے پاس واضح طور پر امریکیوں کے مقابلے میں زیادہ کارڈز ہیں،تہران کسی بھی قسم کی رعایت دینے میں جلدی میں نظر نہیں آتااب بھی اعلیٰ سطح پر افزودہ یورینیم موجود ،ایران نہ صرف آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھتا بلکہ موثر انداز میں منظم بھی کر رہا ہے۔