لاہور (مشرق نیوز) پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 11 فائنل کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی۔ 28 اپریل سے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع ہو جائیگی۔ شائقین کرکٹ کل سے ان لائن بکنگ کروا سکتے ہیں جبکہ منگل 28 اپریل سے کوریئر کمپنی کی مخصوص برانچز سے فزیکل ٹکٹس حاصل کئے جا سکیں گے۔
پی سی بی نے شائقین کو فائنل میچ سے قبل ساڑھے 6 بجے اختتامی تقریب دیکھنے کیلئے پہنچنے کی ہدایت ہے۔ پی سی بی نے وی آئی پی انکلوڑر کے ٹکٹ کی قیمت 6 ہزار روپے، پریمیئم انکلوژر کے ٹکٹس کی قیمت 4 ہزار روپے، فرسٹ کلاس انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 2000 روپے رکھی گئی ہے جبکہ جنرل انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 1500 رکھی گئی ہے۔
وی وی آئی پی انکلوڑر کے ٹکٹ کی قیمت 8 ہزار روپے تاہم نئے بننے والے ظہیر عباس انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 10 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ پی سی بی نے گیلری کی ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار مقرر کی ہے۔
پی سی بی کا پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان


















