لاہور: (وقائع نگار) وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے چائلڈ میرج ایکٹ کی منظوری تاریخ کا سنہرا باب، قانون سازی پر تمام طبقات سپیکر کے معترف ،تحفظات رکھنے والے اراکین کو قائل کرینگے۔
پنجاب اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا سپیکر ملک احمد خان نے مدبرانہ انداز میں حساس قانون سازی کے عمل کو مکمل کیا،اہم موضوع پر تمام مکاتب فکر کی رائے سننا اور ایوان کو جمہوری انداز میں چلانا قابل فخر مثال ہے،سب بیٹیوں والے ہیں اور عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے بنیادی ذمہ داری ہے معاشرے کے پسے طبقات بالخصوص کم عمر بچیوں کے حقوق کا تحفظ کریں۔
وزیر اطلاعات نے کہا بیٹیوں کو سماجی مصلحتوں کی بھینٹ چڑھانے کا وقت گزر گیا،تاریخی قانون سازی سے مستقبل میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور واضح پیغام جائے گا۔
بیٹیوں کو سماجی مصلحتوں کی بھینٹ چڑھانے کا وقت گزر گیا،عظمیٰ بخاری


















