اسلام آباد (بیورو رپورٹ) امریکہ ،ایران میں جلد معاہدے کی توقع ، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی چوری نہیں کر سکتا،ان خیالات کااظہار ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کیا،طاہر اندرابی نے کہا5مئی کو نائب وزیراعظم نے معرکہ حق پر سفارتی کور کو بریف کیا، ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا کیا تبادلہ ہوا ، گفتگو نہیں کروں گا، ہم پر امید ہیں دونوں پارٹیوں کے درمیان معاملہ حل ہوگا، یہ نہیں جانتا معاہدہ ایک صفحے کا ہوگا یا زیادہ صفحات کا، معاہدے کےلئے پرامید ہیں،ترجمان نے کہا انٹرنیشنل کمیونٹی کو جنوبی ایشیاءمیں امن اور سلامتی پر تشویش ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی کوئی چوری نہیں کرسکتا ، سندھ طاس معاہدہ سے متعلق تمام آپشنز زیر غور ہیں، دریاوں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں، دفتر خارجہ سمیت انڈس واٹر کمشنر اور دیگر حکام معاملے کو دیکھ رہے ہیں، پاک افغان بارڈر کے دونوں جانب عوام امن چاہتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان کوئی تنازع نہیں ہے ،ہمارا مذہب ایک ہے،طاہر حسین اندرابی نے کہا طالبان رجیم کے تحت افغان سرزمین سے ہونےوالے دہشت گردی معاملات خراب کر رہی ہے، ہمیں بارڈر بندش سمیت دیگر اثرات کے بجائے جڑ دہشت گردی کو دیکھنا ہو گا، دہشت گردی ختم ہو جائے باقی چیزیں خود سیٹل ہو جائیں گی۔
امریکہ، ایران میں معاہدہ جلد متوقع، پاکستان کا پانی کوئی چوری نہیں کر سکتا:دفتر خارجہ



















