اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی بی آئی بیجنگ یونائیٹڈ ٹیکنالوجی کے بانی، صدر اور کنٹرولنگ شیئر ہولڈر چیان شیاو جون کی قیادت میں 11 رکنی اعلیٰ سطح کے چینی کاروباری وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا پاکستان ،چین کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ،صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ قیادت میں چین کی شاندار ترقی کو سراہتے ہیں،رواں ماہ کے آخر میں اپنے دورہ چین کا منتظر ہوں،آئی بی آئی گروپ کا پاکستان میں ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
شہبازشریف نے پاکستان و چین کے درمیان کاروباری سطح پر بڑھتے تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاآئی بی آئی ڈیجیٹل معیشت میں تعاون، سرمایہ کاری ،صنعتی اشتراک کو فروغ دے گا۔
پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیان شیاو جون نے کہا آئی بی آئی پاکستانی معیشت میں ڈیجیٹل اصلاحات میں معاونت کا خواہاں،ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر کا قیام انتہائی مثبت ثابت اور پاکستان کے چھوٹے ،درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کو چینی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرکے بے شمار مواقع مہیا کرےگا۔
پاک چین تعلقات تاریخی،دورہ بیجنگ کا منتظر ہوں،وزیراعظم



















