لاہو(نمائندہ خصوصی +وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”چیف منسٹر پنجاب ڈیزیز پراونشنل پروگرام“ کی اصولی منظوری دیدی ، وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نادیہ ثاقب نے تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر پنجاب میں ”چیف منسٹر پنجاب ڈیزیز پراونشنل پروگرام“شروع کرنے کافیصلہ کا فیصلہ کیا گیا، ذیابیطس، ٹی بی، ایڈز اورہیپاٹائٹس سے بچاو پروگرام شامل ہوں گے،اجلاس میں پنجاب میں مہلک بیماریوں سے بچاو کےلئے صوبے گیر عوامی آگاہی مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز صوبے گیرہیلتھ عوامی آگاہی مہم کو خود لیڈ کریں گی، آگاہی مہم میں عوام کو مہلک بیماریوں سے بچاو ،علاج سے متعلق آگاہی دی جائےگی، مریم نواز نے مہلک بیماریوں سے بچاو¿ کےلئے ضروری اقدامات کا حکم دیا،سرکاری ہسپتالوں میں وبائی اور تیزی سے پھیلنے والے امراض سے بچاو کےلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی، وزیر اعلیٰ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس میں ہیلتھ ایس او پیز کی مانیٹرنگ ، صوبے بھر میں عطائی کلینکس کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ، مریم نواز نے کہا مہلک بیماریوں سے بچاو کا عوامی شعور و آگاہی بیدار کرنا ناگزیر ،، مریض کو علاج ہی نہیں بلکہ زندگی کی امید دلانا بھی ضروری ہے،دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے ہمیں انسانی ترقی، مسائل کے حل اور بہتر مستقبل کےلئے تخلیقی سوچ کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا، نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتیں اور جدت پسند امنگیں معاشرے کی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں، تخلیقی اور جدت کے عالمی دن پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا دن کا مقصد ہمیں اپنی سوچ کو وسیع کرنے اور نئے خیالات کو گلے لگانے کا عہد کرناہے، دوسروں کے آئیڈیاز کو سننا اور ٹیم ورک کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا جدت کو فروغ دیتا ہے، ترقیاتی کاموں اور تعلیم میں ٹیکنالوجی اور جدت کا استعمال ناگزیر ہے، دنیا کو بدلنے کےلئے بڑے وسائل کی نہیں بلکہ بڑے خیالات کی ضرورت ہے، حکومت پنجاب صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہی ہے، پنجاب کی تاریخ کا پہلانواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں بننے جارہا ہے، حکومت نے گوگل کے تعاون سے پنجاب کے ایک لاکھ سے زائد طلبہ کےلئے مفت سرٹیفکیشن کورسز کا آغاز کیا، طلبہ کی آئی ٹی ٹیکنالوجیز ٹریننگ کےلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں، مریم نواز نے کہا محکمہ صحت اور دیگر سرکاری محکموں میں سمارٹ آئی ٹی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے،الیکٹرو بس سے پنجاب کے ٹرانسپورٹ کلچر کو جدت کی راہ پر گامزن کردیا، حکومت لاہور سے راولپنڈی کے درمیان تیز رفتار ٹرین اور لوکل روٹ پر نئی ٹرینوں سے سفر کے کلچر میں جدت لا رہی ہے،وزیراعلیٰ نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم وفات پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا علامہ اقبال آج ہمارے درمیان نہیں مگر ان کا تدبر،فکر اور فلسفہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا،علامہ اقبال نے نہ صرف مسلمانو ں کو مستقبل کے خطرات سے آگاہ کیا بلکہ خودی کا لازوال درس دیا،علامہ اقبال علمی اور فکری بصیرت میں اپنی مثال آپ تھے،علامہ اقبال کے کلام میں پوشیدہ فکر کو اجاگر اور عملدرآمد کی شدید ضرورت ہے،علامہ اقبال نے مسئلہ فلسطین کے حل کی ضرورت اور یہودیوں کی ہولناک سفاکیت کی بروقت نشاندہی کی۔
عوامی شعور کی بیداری ناگزیر،صوبہ گیرہیلتھ مہم خود لیڈ کروں گی:مریم نواز


















