صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے پاکستانی آئل ٹینکر پر قبضہ کرلیا

کراچی (مشرق نیوز) صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے حملہ کر کے آئل ٹینکر پر قبضہ کرلیا۔ شپنگ ذرائع کے مطابق اونر 25 نامی جہاز پر بحری قزاقوں نے 21 اپریل کو حملہ کیا اور اسے قبضے میں لے لیا، جہاز پر 11 پاکستانی کریو بھی موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے وزارت بحری امور کے ڈائریکٹوریٹ آف پورٹ کا پاکستانی کریو سے رابطہ نہیں ہوسکا جبکہ جہاز پر بھیجنے والی ایجنسی بھی خاموش ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کریوکے خاندان نے بتایا کہ انڈونیشین کیپٹن کی رہائی کیلئے انڈونیشیا قذاقوں سے بات چیت کر رہا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ پاکستانی عملے کی بحفاظت واپسی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔