خواتین کیلئے محفوظ پنجاب اولین ترجیح ہے:مریم نواز

لاہور (وقائع نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پہنچ گئیں، یونیورسٹی کے 21 ویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،یونیورسٹی آمد پر میں پر وزیر اعلیٰ کا تپاک استقبال کیا گیا، مریم نواز نے کانووکیشن کو باقاعدہ اوپن ڈکلیر کیا،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی بی ایس، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی 4609 طالبات/سکالرز کو ڈگریاں دی گئیں، 716 طالبات کو وی سی گولڈ میڈم، اکیڈمک گولڈ میڈن، دلور میڈم، برونز میڈل سے نوازا گیا، ایل سی ڈبلیو یو کانووکیشن کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا، تلاوت قرآن پاک کی گئی، وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی نے ویلکم سپیچ کی، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی کانووکیشن سے خطاب کیا، ہیڈ گرل سیدہ زینب عباس نے وزیر اعلیٰ کی آمد پر تو نہیں کمزور…… آ لگا لے زور……صنف آہن……ویمن ایمپاورمنٹ پر مبنی نغمہ پیش کیا، ایل سی ڈبلیو یو کے ہزاروں طلبہ نے ہونہار سکالر شپ،لیپ ٹاپس اور آئی ٹی ٹریننگ حاصل کی،وزیر اعلیٰ نے ایل سی ڈبلیو یو کی گرانٹ 600 ملین تک بڑھا دی ، سائبر کرائم، سائبر بلیک میلنگ کے سد باب کےلئے جلد ڈیجیٹل سسٹم لانے، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ گرلز ہوسٹل، انڈور سپورٹس جیمنیزیم ، ایڈوانس ٹیک ٹاور بنانے،ایک لاکھ طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کیا، مریم نواز کو لاہور کالج لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبہ مانور نے ہینڈ میڈ پوٹریٹ پیش کیا گیا،وزیر اعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہاخواتین کیلئے محفوظ پنجاب اولین ترجیح ہے،پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا تعلق بھی اسی تعلیمی ادارے سے ہونا باعث فخر ہے، کبھی نہیں سوچا تھا سیاست میں آﺅں گی تاہم وقت کےساتھ حالات نے انہیں میدان میں آنے کا موقع دیا،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے کئی یادیں وابستہ ہیں، ڈگری حاصل کرنا زندگی کے سفر کا اختتام نہیں بلکہ نئی عملی زندگی کا آغاز ہے، معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، لکھی ہوئی تقریر کے بجائے دل کی بات کرنا پسند کرتی ہوں، نوجوانوں کو درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہوں، حکومت نوجوانوں کے مسائل کے حل کےلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے،ہراسمنٹ کے معاملے میں ہمیشہ اپنی بیٹی کا ساتھ دیں، خواتین کوآن لائن ہراسگی سے بچانے کیلئے سسٹم تشکیل دیا جارہا ہے، سیاسی اور عسکری لیڈر شپ ملک سے محبت کرنے والی ہوں تو ملک کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا،مریم نواز نے کہا دنیا نے ماضی میں پاکستان کو دہشت گردی اور طالبان کا ملک قرار دیکر پیچھے چھوڑ دیا تھا،آج پاکستان بڑے ملکوں کے درمیان مصالحتی قرار ادا کررہا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کی دور اندیشی کی وجہ سےپٹرولیم مصنوعات کا کوئی بحران نہیں،بھارت سے جنگ میں پوری قوم ”بنیان مرصوص“ کی طرح اکٹھی ہوگئی، دنیا نے ماضی میں پاکستان کو دہشت گردی اور طالبان کا ملک قرار دیکر پیچھے چھوڑ دیا تھا،ملک کی جیت کو فتح کے طورپر منانابطور پاکستانی ہر ایک کی ذمہ داری اور فرض ، ملک کا جھنڈا اور فیوچر نوجوان کے ہاتھوں میں ہے،وزیر اعلیٰ نے کہا میری کیبنٹ میں سب سے محنتی وزیر خواتین ہیں، میری اپنی جماعت کے لوگ کہتے تھے کیسے ایک خاتون پولیس، انسداد دہشت گردی اور دیگر انتظامی معاملات کیسے چلائے گی،صوبے میں خواتین کو ہراساں کرنیوالے مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لائے بغیر نہیں سوتی،پنجاب میں انفراسٹر،امن وامان اور معیشت پر کام کررہی ہوں، ایک لاکھ گھرمکمل ہونے پر سب سے زیادہ خوشی مجھے ہوئی، ایک لاکھ بچوں کو ہونہار سکالر شپ دیں ، ٹیکنالوجی، اے آئی کے دور میں لیپ ٹاپ کے بغیر تعلیم حاصل کرنا نا ممکن ہے، بچوں کے ہاتھ میں پٹرول بم اور غلیل تھامنے کی بجائے لیپ ٹاپ ہونے چاہئیں ، طلبہ کی آسانی کےلئے گرین بسوں کا دائرکار کالجز اور یونیورسٹیوں تک بڑھایا۔