190 ملین پاونڈ کیس ،عمران،بشریٰ کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر


اسلام آباد :(بیورورپورٹ)عمران،بشریٰ کی 190 ملین پاونڈ کیس میں سزا معطلی درخواستیں 31مارچ کو سماعت کےلئے مقرر،رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اورجسٹس آصف پر مشتمل بنچ سماعت کرےگا۔

دوسری جانب شہباز شریف کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس میں بانی پی ٹی آئی کی حق دفاع پر نظرثانی اپیل سننے والا بنچ تبدیل ہو گیا ،جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں نیا 3رکنی بنچ 31 مارچ کو سماعت کرےگا،جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بنچ کاحصہ ہوں گے۔