گلگت بلتستان (نمائندہ مشرق) صدر مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی عزت بڑھانے کیلئے تاریخی کام کیا، آج دنیا بھر میں ایک بار پھر سبز پاسپورٹ کی عزت ہو رہی ہے،سیاسی میدان ہو یا دفاع کا معاملہ، ہم نے اپنا بھرپور کردارادا کیا،گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا 15 سال سے کے پی میں ایک الگ حکومت ہے کیا وہاں کا رہنے والا سکھ کا سانس لے رہا ہے؟ کیا وہاں کے لوگوں کو مفت تعلیم، اچھا ہسپتال، مفت دوائی اور اچھی ٹرانسپورٹ میسر ہے؟ وہاں کی حکومت سے پوچھا جائے،گلگت بلتستان کو ن لیگ سے زیادہ کون جانتا ، ن لیگ نے گلگت بلتستان میں خدمت کی ، گلگت بلتستان میں 60 ارب روپے سے زائد لاگت سے بننے والی سڑک سے فاصلے کم ہوئے، علاقے میں ہونے والے ترقیاتی کام عوام کا حق ہیں، گلگت بلتستان بھی تعمیر و ترقی میں پیچھے نہیں رہے گا، وفاق اور پنجاب میں بڑھ چڑھ کر کام ہو رہا ہے، دیگر صوبے بھی تقلید کریں،نوزشریف نے کہا گلگت بلتستان میں منتخب ہوئے ن لیگ کے نمائندے خدمت کرنے کےلئے منتخب ہوئے ہیں بادشاہت کرنے کےلئے نہیں، شہباز شریف کا جذبہ بالکل میری طرح ہے آپ انہیں بلائیں یہ کام کرائیں گے، فنڈز کی کمی بیشی کو شہباز شریف دیکھیں گے، حالات بہتر نہیں ہیں تیل مہنگا ہونے پر وفاق اور صوبوں نے اربوں روپے کا اپنا حصہ ڈالا ہے یہ ترقیاتی فنڈ تھا جو تیل کی سبسڈی میں چلا گیا پھر بھی ہم سے جو کچھ ہوسکا ہم دیں گے، شہباز شریف سے پیسے لےکر میں آپ کو دوں گا سب سے پہلا آپ کا سفارشی میں ہوں،گلگت بلتستان میں ہونےوالے ترقیاتی کام کوئی احسان نہیں، عوام کا حق ہے، ہم نے صرف باتیں نہیں کیں، عملی طور پر کام کر کے دکھائے ہیںہم سب نے مل کر ملک کو ترقی کی طرف لے جانا ہے۔
وفاق، پنجاب میں بڑھ چڑھ کر کام ہو رہا ، دیگر صوبے بھی تقلید کریں:نواز شریف


















