اسلام آباد: (بیورورپورٹ)کفایت شعاری مہم ،اکثریتی سینیٹرز نے تنخواہوں میں کٹوتی کی مخالفت کر دی۔
ذرائع کے مطابق 95 کے ایوان میں 21 سینیٹرز کا تحریری طور پرہاں میں جواب ،بیشتر سینیٹرز نے سیکرٹریٹ کے میمورنڈم کا جواب نہیں دیا،تحریری پرفارمہ پر نہ کرنے والے سینیٹرز بھی کفایت شعاری مہم میں شامل نہیں۔
عبدالقادر، شیری رحمن، سلیم مانڈوی والا اوراعظم نذیر تارڑ سمیت 21 اراکین نے رضاکارانہ طور پر تنخواہ کٹوائی، منظورروبینہ ناز، سعدیہ عباسی، خالدہ اطیب، ہدایت ودیگر نے تنخواہ کٹوانے سے انکار کیا۔
کفایت شعاری مہم،اکثریتی سینیٹرزتنخواہوں میں کٹوتی کے مخالف


















