اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف کا ایران کے صدر کو فون،اسرائیلی حملوں کی مذمت ،مشکل حالات میں ایرانی عوام کےساتھ مکمل یکجہتی و حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی امریکہ، برادر خلیجی و اسلامی ممالک کےساتھ جاری سفارتی رابطوں سے آگاہ کیا ۔
وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہی، خطے میں جاری کشیدگی و امن کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
شہبازشریف نے ایران پر اسرائیل کے مسلسل حملوں بالخصوص گزشتہ روز شہری تنصیبات پر ہونےوالے تازہ حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ ،مشکل حالات میں ایرانی عوام کےساتھ مکمل یکجہتی و حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہاسفارتکاری کامقصدامن مذاکرات کےلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے،امید ہے اجتماعی کوششوں سے کشیدگی کے خاتمے کی کوئی موثر راہ نکلے گی۔
ایرانی صدر نے وزیراعظم کی مخلصانہ سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایران کےخلاف اسرائیلی اقدامات پر اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا پاکستان کا مثبت کردارقابل تعریف،مذاکرات اور ثالثی کےلئے اعتماد سازی کی ضرورت ہے،شہبازشریف وزیراعظم نے ایرانی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا پاکستان خطے میں امن ،استحکام کے فروغ کےلئے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔
امن مشن،وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون،اظہار یکجہتی،مسعود پزشکیان ثالثی کوششوں کے معترف


















