جنگ رکوانے میں پوری دنیا میں پاکستان کا نام بن گیا ‘گیلانی

لاہور:(وقائع نگار)چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے جنگ رکوانے میں پوری دنیا میں پاکستان کا نام بن گیا ،اہم ممالک کی میزبانی بڑ اکارنامہ ہے۔

ڈربی ریس کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا موجودہ حالات میںمنفی باتو ں سے گریز کریں، دعا ہے مذاکرات کے نتیجے میں امن قائم اور مکمل جنگ بندی ہو جائے ۔