ڈی آئی خان:(مشرق نیوز)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے عمران خان کی رہائی نہ ہونے کا ذمہ دار بہنوں کو قراردےدیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا بہنوں کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آسکے،پارٹی قیادت خود نہ دوسروں کو کام کرنے دیتی ہے، علی امین گنڈاپور کو واپس لانے کےلئے پارٹی کو راضی کرنا ہوگا،پرائمری سکول نہ چلاسکنے والے بندے کووزیراعلیٰ بنایا گیا ،موجودہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 6 ماہ میں اپنی کابینہ بھی نہیں بنا سکے ،سہیل آفریدی تو اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں میں 10 قدم آگے ہیںجب تک علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر کو آگے نہیں لایا جاتا پارٹی آگے نہیں جائےگی۔
عمران خان کی رہائی نہ ہونے کی ذمہ دار بہنیں ہیں،شیر افضل مروت


















