راولپنڈی،لاہور:(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما وسابق وزیر قانون راجہ بشارت نے سرنڈر کر دیا۔
ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے 3کیسز میں عبوری ضمانتیں منظور کر لیں،عدالت نے تھانہ اٹک پولیس کو 7اپریل تک گرفتار نہ کرنے اور ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دےدیا۔
ادھر 9 مئی کیسز میں گرفتارپی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعجاز چودھری کی طبیعت ناساز ہو گئی،اہل خانہ کے مطابق اعجاز چودھری کی جیل میں طبیعت خراب ہے ،میڈیکل رپورٹس درست نہیں آئیں ،جیل ڈاکٹروں کی ہدایات کے باوجود انتظامہ کی جانب سے ہسپتال منتقل نہیں کیا جارہا ، اہل خانہ نے مطالبہ کیا اعجاز چودھری کا فوری ہسپتال سے چیک اپ اور علاج معالجہ کرایا جائے ۔
راجہ بشارت نے سرنڈر کر دیا،3کیسز میں عبوری ضمانتیں منظور


















