سعودی عرب پر حملے مسلم امہ کودست وگریباں کرنے کا منصوبہ ہے،فضل الرحمن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے سعودی عرب پر حملے مسلم امہ کو آپس میں دست وگریباں کرنے کا امریکی و اسرائیلی منصوبہ ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا حملوں کو سعودی عرب کی خود مختاری اور سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر سعودی قیادت،عوام اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

امیر جے یوآئی نے کہا روز اول سے امریکی پشت پناہی میں اسرائیل کی فلسطینیوں کےخلاف جارحیت کی مخالفت کی، اسرائیل کی عرب دنیا اور ایران تک توسیع پسندانہ عزائم کی بھرپور مخالفت کی، بار بار نشاندہی کر رہے ہیں، اسلامی ممالک کو آپس میں تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنا ہے۔