اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومتی درخواست پر پی ٹی آئی نے لیاقت باغ کا جلسہ ملتوی کردیا،ذرائع کے مطابق اہم حکومتی شخصیات کی جانب سے بین الاقوامی وفود کی آمد کے باعث جلسہ موخر کرنے کی استدعا کی گئی۔
سینٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس نے کہا حکومتی وفد کی درخواست کے بعد پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
ادھر قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے کہا کوئی پاگل ہی ہو گا جو کامیابی پر خوش نہ ہو، حکومت کےساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد،تمام اکابرین کو ایک ساتھ بیٹھنا چاہیے،غیر مشروط طور پر تعاون کریں گے،پاکستان دنیا کی نعمتوں سے بھرا پڑا پھرکیوں بھیک مانگتے ہیں، موقع آسمان سے آیا ،گنوانا نہیں چاہیے۔
اچکزئی نے کہابانی پی ٹی آئی ملک کا رہنے والا ہے،بات کریں، جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے اپنی باتوں پر راضی کرلیں گے، عمران خان کو جیل میں ڈالنا جرم ہے ،خواجہ آصف الفاظ کے چناو میں احتیاط کریں،ٹرمپ کا خیال تھا ایران سرنڈر کر جائےگا تاہم تہران نے ”اسلام کی لاج رکھی“۔
پی ٹی آئی نے لیاقت باغ کا جلسہ ملتوی کردیا ،کوئی پاگل ہی ہو گا جو کامیابی پر خوش نہ ہو:چکزئی


















