جلسوں میں سرکاری ملازمین، وسائل اور مشینری کا سیاسی استعمال غیر قانونی

پشاور: (بیورورپورٹ)جلسوں میں سرکاری ملازمین، وسائل اور مشینری کا سیاسی استعمال غیر قانونی ،پشاور ہائیکورٹ نے 28 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس صاحبزادہ اسدپر مشتمل بنچ نے فیصلے میں کہا صوبے کا وزیر اعلیٰ سرکاری وسائل کا آئینی نگران اور محافظ ہوتا ہے، سرکاری ملازمین اور وسائل کا استعمال صرف عوام کی فلاح و بہبود کےلئے ہونا چاہیے،سرکاری مشینری کا استعمال آئین میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہونا ضروری،اختیارات سے تجاوز قانونی و اخلاقی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

فیصلے میں چیف سیکرٹری کو ہدایت کی گئی تمام اداروں کو آئین اور قانون کے دائرے میں کام کرنے کا پابند بنایا جائے اور یقینی بنایا جائے سرکاری ملازمین، وسائل اور مشینری کسی سیاسی مقصد کےلئے استعمال نہ ہوں،عدالت نے آئی جی خیبر پختونخوا کو ہدایت کی پولیس کا کسی بھی سیاسی مقصد کےلئے استعمال نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے۔