راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کو پمز میں طبی معائنے کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو خصوصی سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے پمز لے جایا گیا جہاں عمران خان کی آنکھوں، دانت اور دیگر حوالے سے چیک اپ کیا گیا، بانی کو طبی معائنہ کے بعد منگل کی صبح سویرے واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔
مزید بر آں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ کرنے کےلئے الشفاءآئی ٹرسٹ کے ڈاکٹر ندیم قریشی اڈیالہ جیل پہنچے ،ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف نے اڈیالہ جیل میں بشریٰ کے آنکھ کا معائنہ کیا۔
ادھر سابق ،اتون اول بشریٰ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فوری فیصلے کےلئے متفرق درخواست دائر کردی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے سزا معطلی کی درخواست کو میرٹ پر ترجیحی بنیادوں پر سن کر فیصلہ کیا جائے، سپرنٹنڈنٹ جیل اور الشفا ہسپتال کے شعبہ چشم کے سربراہ کو مکمل میڈیکل ریکارڈ سمیت طلب کیا جائے، بشریٰ کو فوری طور پر کسی اچھے ہسپتال منتقل کیا جائے، وکلا ،اہلخانہ کو بشریٰ تک بلا تعطل اور باقاعدہ رسائی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، جیل حکام نے اچانک اور غیر رسمی طور پر آگاہ کیا بشریٰ کی آنکھ کا آپریشن ہوا ، بشریٰ کا آپریشن الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی میں کیا گیا ،علم اہل خانہ اور وکلاءکو بعد میں ہوا، آپریشن سے قبل اہل خانہ یا وکلا سے مشاورت کی گئی اور نہ ہی رضامندی لی گئی۔
عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ ،واپس اڈیالہ منتقل ،بشریٰ کابھی چیک اپ


















