پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری طبی معائنے کے بعد دوبارہ جیل منتقل

لاہور:(کرائم رپورٹر)9مئی مقدمات میں سز ا یافتہ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کو طبی معائنے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

وکیل رانا مدثر کے مطابق اعجاز چودھری کو چیک اپ ، مختلف ٹیسٹ کےلئے پی آئی سی لایا گیا ،ڈاکٹرز نے ہسپتال میں داخل کرنے کی ہدایت دی تاہم جیل حکام نے دوبارہ جیل منتقل کر دیا۔