پابندی کا فیصلہ واپس،12سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی اجازت


اسلا م آباد: (بیورورپورٹ)پابندی کا فیصلہ واپس،پرانی پالیسی بحال، سعودی وزارت حج نے 12سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی اجازت دےدی۔

نئے احکامات کے مطابق مسترد ہونےوالے ویزے دوبارہ پراسیس کردئیے جائیں گے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا سابقہ پالیسی بحال ، 12 سال یا زائد عمر کے عازمین حج کے اہل قرار دے دئیے گئے، 15 سال پابندی کے تحت مسترد ویزوں کو دوبارہ پراسیس کیا جائےگا،ڈائریکٹوریٹ جنرل حج پاکستان کی جانب سے جاری مراسلے میں عمر کی نئی حد سے متاثرہ درخواستیں دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔