گوجرانوالہ (مشرق نیوز) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں منشیات فروشی اور سہولت کاری میں ملوث 4 پولیس اہلکار گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی پی او غیاث گل خان کے محکمہ میں کالی بھیڑوں کیخلاف سخت ایکشن کے بعد چاروں اہلکاروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کیخلاف شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، تھانہ کینٹ، تتلے عالی، کھیالی اور گرجاکھ میں مقدمات درج کئے گئے۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ گرفتار پولیس اہلکاروں میں کانسٹیبل اعجاز، عمران، عارف اور ساجد شامل ہیں جب کہ ان سے 6 کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
گوجرانوالہ، منشیات فروشوں کے سہولت کار 4 پولیس اہلکار گرفتار



















