پشاور (بیورو رپورٹ) عمران خان سٹیڈیم میں ہونےوالے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی ، اہلیہ کے مقدمات، ملاقات پر پابندی، علاج کی سہولیات، افغانستان کی صورتحال اور مہنگائی کیخلاف قراردادیں منظور کرلی گئیں، پشاور کے عمران خان سٹیڈیم میں سپیکر بابر سواتی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا،خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 3گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد ایوان کی کارروائی دیکھنے آئی تو سٹیڈیم کے دروازے بند کردئیے گئے،کے پی اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کے مقدمات کے فوری سماعت کی قرارداد اکثریت سے منظور کرلی، قرارداد میں لکھا گیا ایوان عدالت عظمیٰ سے مطالبہ کرتا ہے بانی اور اہلیہ کےخلاف دائر تمام مقدمات کی سماعت میرٹ پر شروع کی جائے، سماعت کی تاخیر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،مقدمات میں تاخیر بنیادی انصاف کے حصول کے منافی ہے، مقدمات روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے اور فیصلہ کیا جائے، قرارداد میں ملک میں سیاسی استحکام اور قانون کی بالادستی کےلئے بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی فوری سماعت کو بھی ضروری قرار دیا گیا،رائے شماری کے دوران پیپلز پارٹی کے اراکین نے قرارداد کی مخالفت کی،کے پی اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ سے ملاقات پر عائد پابندی اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف قرارداد اکثریت سے منظور کرلی،قرار داد حکومتی رکن افتخار جان نے پیش کی،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں، دونوں کو قید تنہائی سے نکال کر فیملی سے ملاقات کی اجازت دی جائے،رائے شماری کے دوران ایوان نے قرارداد اکثریت سے منظور کی،حکومتی رکن اسمبلی طفیل انجم کی جانب سے افغانستان کی صورتحال پر قراداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں تاکہ غلط فہمی کا خاتمہ ہو سکے، دونوں ممالک کے مابین تجارت کو جلد بحال کیا جائے،قرارداد میں کہا گیا کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان 2 ارب ڈالر کی تجارت متاثر ہو رہی ہے اس کی بحالی کےلئے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں،حکومتی رکن اسمبلی ڈاکٹر امجد نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف قرارداد پیش کی،ایوان نے ڈاکٹر امجد علی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
کے پی اسمبلی، عمران، بشریٰ ، مہنگائی، افغانستان کی صورتحال پرقراردادیں منظور


















