اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں قانون اور آئین کے مطابق فیصلے سنائیں گی،ان خیالات کا اظہار مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
رانا ثنا نے کہا پی ٹی آئی ذہنی طور پر پستی کا شکار ہے، سوشل میڈیا پر کچھ لوگ ذاتی بغض اور گھٹیا سیاست کررہے ہیں، کچھ لوگ پاکستان کو نقصان پہنچانے سے باز نہیں رہتے، ایران،امریکہ جنگ کو سیزفائر میں بدلا گیا، پاکستان پوری دنیا کوامن دینے میں کامیاب ہوگا،پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کی تعریف دنیا کررہی ہے، امید ہے ایران،امریکہ جنگ کاخاتمہ ہوجائے گا۔
مشیر وزیراعظم نے کہا پاکستان کی تعریف صرف ٹرمپ نہیں سعودیہ اورایران بھی کررہا ہے، وفاق اورصوبوں نے عوام کوریلیف کیلئے اقدامات کیے، کسی میگا پراجیکٹ کو ختم کیا اور نہ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز کاعوام سے کیا وعدہ پورا ہوگا،معرکہ حق کوایک سال مکمل ہوگیا ،معرکہ حق میں بھارت کوشکست کا سامنا کرنا پڑا، معرکہ حق کی کامیابی کے سامنے ہرچیز پیچھے رہ گئی ۔
عمران سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی،عدالتیں فیصلے آئین کے مطابق سنائیں گی،رانا ثنا



















