اسلام آباد پر بار بار چڑھائی اور اداروں پر حملے سیاسی رویہ نہیں،رانا ثنا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہا ہے ایکشن کی کامیابی پرانقلاب، ناکام ہو تو 9 مئی کی طرح نتائج بھگتنا پڑتے ہیں،9 مئی کا واقعہ واضح مثال اور نتائج سب کے سامنے ہیں،اسلام آباد پربار بار چڑھائی اور اداروں پر حملے سیاسی رویہ نہیں۔

سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا سیف ابڑو پی ٹی آئی کو سمجھائیں تاکہ معاملات بہتری کی طرف جا سکیں،پی ٹی آئی کو بند کمروں میں سمجھانے کی ضرورت ،عمران،بشریٰ کو بہترین علاج مہیا کیا جا رہا ہے،قانون میں اجازت نہیں ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کریں۔

اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا بانی پی ٹی آئی سے کب ملاقات کرائیں گے، مرضی کے ہسپتال کب منتقل کریں گے؟۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا15 مرتبہ سپریم کورٹ، 24 مرتبہ ہائی کورٹ گئے ریلیف نہیں ملا، کوئی ملاقات کےلئے نہیں جا سکتا ، بانی پی ٹی آئی کی حالت کیسی ہے۔