بجلی سستی ہوگی یا مہنگی، کچھ نہیں کہہ سکتا: وزیر خزانہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) صارفین تک سبسڈی ، سہولت پہنچانے کےلئے بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیا قدم اٹھالیا،ترجمان پاورڈویژن کے مطابق صارفین کے ماہانہ بل پربتایاجائےگا رواں ماہ کتنی سبسڈی دی گئی لیکن صارفین کو بجلی کے بل پر کیوآر کوڈ سکین کرکے لنک پر رجسٹریشن کرنا ہوگی، رجسٹریشن یقینی بنانا اس لیے ضروری ہے کہ بجلی کم استعمال کرنے والے خاندانوں کو ریلیف ملتا رہے ،مقصد کسی بھی طرح سبسڈی ختم کرنا نہیں، ترجمان کے مطابق عمل کا مقصد فقط وسائل کا صحیح اور منصفانہ استعمال ہے،دوسری جانب وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہابجلی سستی ہوگی یا مہنگی، کچھ نہیں کہہ سکتا،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ سے سوال کیا گیا بجلی پر سبسڈی ختم ہو رہی ہے؟ ،سینیٹر اورنگزیب نے کہا کچھ نہیں کہہ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرتوانائی اویس لغاری مسلسل کام کررہے ہیں، آئندہ دنوں میں بجلی سبسڈی پر مزید بات چیت ہوگی،آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج ہوگا، ہمارے اہداف پورے ہیں، قرض منظوری آئی ایم ایف بورڈ پر منحصر ہے۔