اسلام آباد (مشرق نیوز) ملک میں ٹی بی کے جدید ٹیسٹ کی کٹس کی قلت،پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام نے بین الاقوامی ڈونرز کی جانب سے بجٹ میں کٹوتی پر مشکلات کا اعتراف کرلیا۔
بین الاقوامی ڈونرز کی جانب سے شعبہ صحت کے بجٹ میں کمی، ملک میں ٹی بی کے جدید ٹیسٹ کی کٹس کی قلت پیدا ہوگئی،ملک کے 60 فیصدٹی بی مریضوں کاتعلق پنجاب سے ہے۔
پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام کے سربراہ نے کہا ہے موجودہ صورتحال میں پہلے سے موجود مشینری ضائع ہونے کا خدشہ ہے اور مزید مریضوں پر نئے تجربات مناسب نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل فنڈ نے بجٹ میں کٹوتی کی، ہم مائیکروسکوپی کے ذریعے مریضوں کی تشخیص پر منتقل ہوگئے ہیں، بجٹ میں کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، پنجاب حکومت ٹی بی کنٹرول پروگرام کو سپورٹ کررہی ہے۔
جدید ٹی بی ٹیسٹ کٹس کی قلت، پہلے سے موجود مشینری ضائع ہونیکا بھی خدشہ



















